QR CodeQR Code

لاہور، ایرانی قونصلیٹ میں امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے تقریب

6 Jun 2019 15:45

تقریب میں حضرت امام خمینیؒ اور ان کی شخصیت سے متعلق فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں میں سو سے زائد کتابیں نمائش میں رکھی گئی تھیں۔ ان کی زندگی کے عظیم اور یادگار واقعات کی تصاویر کی بھی نمائش کی گئی۔ قونصل جنرل اسلامی جمہوری ایران لاہور محمد رضا ناظری نے موجودہ دور میں حضرت امام خمینیؒ کی مسلمانوں کے وحدت کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تیسویں برسی کے موقع پرایک تقریب جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے تعاون سے امام رضا (ع) ہال خانہ فرہنگ قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پیر سید معصوم حسین شاه نقوی صدر جمعیت علماء پاکستان(نیازی)، برهان الدین عثمانی نمایندہ جماعت اسلامی پاکستان، امامیه آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چئیرمین لعل مهدی خان ، ممتاز شیعہ رہنما زاهد علی صادق، پیر سید نوبہار شاه، پیر اختر رسول قادری صدر جمعیت علماء پاکستان(نیازی) لاهور، شفیق بٹ جنرل سیکریٹری جمعیت علماء پاکستان پنجاب، پیر سید اسرار حسین شیرازی آستانه علی پرو سیدان، پیر سید مصطفی اشرف رضوی پرنسپل دارالعلوم حزب الاحناف لاهور، اقلیتی ونگ پاکستان کے راہنما روبنسن عزیز فرانسس، مولانا فارق احمد سعدی آستانه شادباغ سمیت دیگر علمی، دینی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر حضرت امام خمینیؒ اور ان کی شخصیت سے متعلق فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں میں سو سے زائد کتابیں نمائش میں رکھی گئی تھیں۔ ان کی زندگی کے عظیم اور یادگار واقعات کی تصاویر کی بھی نمائش کی گئی۔ قونصل جنرل اسلامی جمہوری ایران لاہور محمد رضا ناظری نے موجودہ دور میں حضرت امام خمینیؒ کی مسلمانوں کے وحدت کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔  مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے انقلاب کی شکل میں امت مسلمہ کو ایک اسلامی فلاحی ریاست فراہم کی ہے جو اس وقت شیطان بزرگ کے سامنے سینہ سپر ہے اور قیامت تک قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ افکار و نظریات آج بھی مشعل راہ ہیں جن سے روشنی لیکر معاشروں میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798128/لاہور-ایرانی-قونصلیٹ-میں-امام-خمینی-کی-برسی-مناسبت-سے-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org