QR CodeQR Code

ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید

6 Jun 2019 18:44

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں عید الفطر کی سیکورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر موجود 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں عید الفطر کی سیکورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو  دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر موجود 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہدا میں 23 سالہ سپاہی یار محمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان عمر شامل ہیں، شہید یار محمد کچ ضلع سبی جبکہ شہید سپاہی مہتاب خان لکی مروت کے رہاشی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی جبکہ علاقے میں ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ پیٹرولنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 798135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798135/ضلع-ہرنائی-میں-دہشتگردوں-کے-حملے-سیکیورٹی-پر-مامور-2-ایف-سی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org