0
Thursday 6 Jun 2019 18:46

عمران خان اور نریندری مودی کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ملاقات نہیں ہوگی

عمران خان اور نریندری مودی کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ملاقات نہیں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں 13 اور 14 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بھارت نجی تھا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مئی میں بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی تھی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 798136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب