QR CodeQR Code

پاک بھارت فضائی روٹ پروازوں کیلئے کھل گیا

6 Jun 2019 18:59

ٹیلم کے فضائی روٹ پر طیارے بحیرہ عرب پر پاکستانی حدود میں بدین کے اوپر سے بھارت جاتے ہیں۔ پاکستان نے یہ روٹ مارچ میں کھول دیا تھا جبکہ بھارت کی جانب سے یہ روٹ 2 جون کو کھولا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 11 میں سے ایک فضائی روٹ پروازوں کیلئے کھل گیا، سول ایوی ایشن کے ترجمان نواز سپرا کا کہنا ہے کہ پروازوں کے لیے کھولے گئے روٹ کا نام  ٹیلم ہے۔ ٹیلم کے فضائی روٹ پر طیارے بحیرہ عرب پر پاکستانی حدود میں بدین کے اوپر سے بھارت جاتے ہیں۔ پاکستان نے یہ روٹ مارچ میں کھول دیا تھا جبکہ بھارت کی جانب سے یہ روٹ 2 جون کو کھولا گیا۔ ٹیلم کا فضائی روٹ پاکستان، بھارت سمیت تمام بین الاقوامی ائیرلائنز استعمال کرسکتی ہیں۔ روٹ کھلنے کے بعد بھارتی ائیرلائن اِن ڈیگو کی دبئی سے دلی پرواز پاکستانی حدود سے بھارت میں داخل ہوئی۔ بھارتی ان ڈیگو ائیرلائن کی پرواز 6E24 نے 70 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کی۔ ٹیلم کا فضائی روٹ کھلنے سے بھارتی ائیرلائن کو 22 منٹ کی پرواز اور 1200 کلو ایندھن کی بچت ہوئی۔ خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے بعد رواں سال 27 فروری سے دونوں ملکوں کی فضائی حدود بند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 798138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798138/پاک-بھارت-فضائی-روٹ-پروازوں-کیلئے-کھل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org