0
Thursday 6 Jun 2019 19:09

عوام اب لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کے نعروں میں نہیں آئے گی، فردوس عاشق اعوان

عوام اب لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کے نعروں میں نہیں آئے گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو قرضوں میں ڈبونے والا ٹولہ مگرمچھ کے آنسوں رو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری ملکی معاشی صورت حال کے پیش نظر ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مفاد پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، عمران خان پاکستان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، پاکستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، افواج پاکستان نے اپنے بجٹ میں کٹوتی کرکے حکومت پر اعتماد کا ثبوت دیا۔ انھوں نے کہا کہ طاقت ور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون اب نہیں چلے گا، طاقت ور شخصیات نے 70 سال ملک کے قانون کو اپنے تابع کر کے رکھا، قوم کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل اتحاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ مریم صفدر کے والد نے قانون کو اپنے شکنجے میں رکھا، طاقت ور ٹولہ ملک کے قانون کو مذاق بنا رہا ہے، عوام اب لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کے نعروں میں نہیں آئے گی، سازشی ٹولہ مہنگائی کی آڑ میں عوام کو سڑکوں پر لانے کی سازش کررہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افواج پاکستان، جنرل قمر جاوید کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، افواج پاکستان نے اپنے بجٹ میں کٹوتی کرکے حکومت پر اعتماد کا ثبوت دیا، افواج پاکستان نے ہر محاذ پر ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں، مسلح افواج معاشی دباؤ میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی، حکومت اپنے غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولہ عوام کو سڑکوں پر لانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، نون لیگ کے دور میں معیشت کو تباہ کیا گیا، افواج پاکستان ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، حکومت ملکی دفاع سے غافل نہیں ہوگی، پاکستان حکومت کو دشمن کو للکارنا اور اسے سبق سکھانا آتا ہے، ہم کہتے نہیں ہم کرکے دکھاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر جوان کی ضرورتیں پوری کریں گے، افواج پاکستان کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی، حکومت اپنے غیرضروری اخراجات میں کٹوتی کرے گی، حکومت ملک کے دفاع کی ضرورت سے بالکل غافل نہیں۔ انھوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بتائیں نوازشریف آپ کواورنواسی کو کیوں جنرل اسمبلی لے کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 798139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش