0
Thursday 6 Jun 2019 19:17

وزیراعظم عمران خان 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا وزیر اعظم عمران خان 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، چوروں اور ڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا، بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسٹیشن پر مسافروں کو مٹھائی کے ساتھ رخصت کررہےہیں، کل عید پرٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دی تھی، ایسا سسٹم بنائیں گے کہ اپنی آمدن سے ریلوے کو بہتر کریں، بغیر ٹکٹ سفر کی روک تھام کیلئے مزید سختی کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 30 جون کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، عید کے بعد اہم فیصلے کریں گے، ریلوے کا بجٹ 50ملین سے 16 ملین رہ گیا ہے، پی ایس او سے معاہدہ ختم کریں تو فیول ایک روپے سستا ملےگا۔

شیخ رشید نے کہا 24 اگست کو قوم کے سامنے ایک سال کی رپورٹ رکھیں گے، چوروں اور ڈاکووں نے معیشت کو تباہ کیا، وہ لوگ تکلیف میں ہیں جنہوں نے معیشت کو تباہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ریلوے ٹھیک ہوئی تو ملک کی معیشت ٹھیک ہوگی، کراچی سرکلر ریلوے کا 43 کلومیٹر ٹریک ہم کلیئر کریں گے، سندھ حکوت ہمیں ایک بلین روپے دے دے تو ہم کے سی آر چلادیں گے۔ وزیر ریلوے نے کہا ہم خود کہتے ہیں برملا کہتے ہے مہنگائی ہوئی ہے، مہنگائی آصف زرداری اور شہبازشریف کی وجہ سے ہوئی، لوگوں کے مسائل ہیں، ہمیں حل کرنے ہیں، ہم اپنا انعامی باونڈ جاری کریں گے۔ بھارت کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کو انڈیا کے تبصروں سے کوئی مسئلہ نہیں، پاک فوج کے ساتھ 20کروڑ عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارتی تجزیوں پر لعنت بھیجو، انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے، پی ٹی آئی سے درخوست ہے اپنے گندےکپڑے ٹی وی پر نہ لائیں۔
خبر کا کوڈ : 798141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش