0
Thursday 6 Jun 2019 19:29

چار دہائیوں کے بعد جاپانی وزیر اعظم اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

چار دہائیوں کے بعد جاپانی وزیر اعظم اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا حلیف سمجھنے والے ملک جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے اگلے ہفتے تہران کا اہم دورہ کریں گے۔ جاپانی حکام نے اس دورے کی تصدیق کر دی، البتہ ابھی اس کی تفصیلات طے ہو نا باقی ہیں، جن کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں جاپانی وزیر اعظم کے دورہ ایران کی تصدیق کی گئی تھی، البتہ حمتی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تجزیہ کاروں‌ کا خیال تھا کہ اس ضمن میں امریکی صدر کا دورہ جاپان اہم ہے، جس میں‌ ترجیحات کا تعین ہوگا۔ امریکی صدر نے دورہ جاپان کے موقع پر کہا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اب جاپان کی جانب سے اس اعلان کے بعد یہ اشارے مل رہے ہیں کہ امریکا اور ایران کے تنازع میں برف پگھل رہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ دورہ امریکا اور ایران کے مابین ثالثی میں مدد گار ثابت ہو گا۔ شینزو آبے ایرانی صدر حسن روحانی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے۔ گزشتہ چار دہائیوں میں کسی جاپانی وزیر اعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 798142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش