0
Thursday 6 Jun 2019 21:47

بلاول بھٹو زرداری کا 10 جون کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنیکا عندیہ

بلاول بھٹو زرداری کا 10 جون کے بعد حکومت مخالف تحریک شروع کرنیکا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملکی کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی میں نوجوان سیاسی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور بنگل خان مہر کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر بھی شامل تھے۔ وفد سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال، عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی رابطہ مہم اور گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریئے پر چل رہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ہے۔ دس جون کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، کارکن تیار رہیں، نااہل حکومت کیخلاف حتمی تحریک کی طرف جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش