0
Friday 7 Jun 2019 07:19

بشکک میں مودی اور عمران خان کی ملاقات طے نہیں، بھارتی وزارت خارجہ

بشکک میں مودی اور عمران خان کی ملاقات طے نہیں، بھارتی وزارت خارجہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بشکک میں پاک بھارت وزارئے اعظم کی ملاقات طے ہونے کی تردید کر دی۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں مودی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کا دورہ بھارت نجی تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 798169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے