0
Friday 7 Jun 2019 07:31

دبئی میں ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق

دبئی میں ٹریفک حادثہ، 17 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ دبئی میں راشدیہ کے قریب عمانی بس کو حادثے کے نتیجے میں  ایک پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق پاکستانی محمد شفیق کا تعلق راجن پور سے تعلق تھا جبکہ زخمیوں میں ایک پاکستانی مسافر بھی شامل ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زیاد روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت بس میں 31 افراد سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور نے گاڑیوں کی سڑک سے بس میڑو اسٹیشن میں گھسانے کی کوشش کی، جس  کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
 
خبر کا کوڈ : 798170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب