QR CodeQR Code

جماعت اسلامی 16 جون کو لاہور سے مہنگائی کیخلاف تحریک کا آغاز کرے گئی

7 Jun 2019 08:37

حیدرآباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے قوم کو جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، مہنگائی اور بیروزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی توقعات پر پوری نہیں اُتری۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور کرپشن کے خلاف 16 جون کو لاہور سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے قوم کو جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، مہنگائی اور بیروزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 798174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798174/جماعت-اسلامی-16-جون-کو-لاہور-سے-مہنگائی-کیخلاف-تحریک-کا-ا-غاز-کرے-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org