0
Friday 7 Jun 2019 11:20

او آئی سی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد ترک صدر کا سعودی فرمانروا کو ٹیلی فون

او آئی سی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد ترک صدر کا سعودی فرمانروا کو ٹیلی فون
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ المکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد سعودی عرب کے شاہ سلمان کو ٹیلی فون کیا اور بات چیت کی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔ بیان میں کہا گیا کہ رجب طیب اردوان اور شاہ سلمان نے دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل سے متعلق بات چیت بھی کی۔ رجب طیب اردوان نے شاہ سلمان کو فون ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے او آئی سی اجلاس میں رجب طیب اردوان شریک نہیں تھے۔

او آئی سی کے اجلاس میں وزیر خارجہ میولت کاووسگلو نے ترکی کی نمائندگی کی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے اور محمد بن سلمان کی مقبولیت بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث 2 درجن افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن میں سے 5 کو سزائے موت دیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے مسترد کرنے کے باوجود اس اہم نکتے پر توجہ مرکوز ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 798188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش