0
Friday 7 Jun 2019 10:30

عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور شہری عید کے تیسرے روز بھی دن کے اوقات میں اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گرمی نے عید الفطر کا تیسرا دن بھی اپنے نام کر رکھا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے اصل درجہ حرارت سے کہیں ڈگری زیادہ گرمی محسوس ہو رہی ہے تاہم سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو کسی حد تک قابل قبول بنارکھا ہے۔ شدید گرمی کے باوجود عوام دن کے اوقات میں بھی گھروں پر ہی ملنے ملانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس کی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں لیکن شہری گرم مرطوب موسم میں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے صبح 11 سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 798189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش