QR CodeQR Code

کوئٹہ میں شہید فوجی جوان محمد حنیف استور میں سپرد خاک

7 Jun 2019 10:56

لانس نائیک محمد حنیف کوئٹہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان لانس نائیک محمد حنیف کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ استور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ لانس نائیک محمد حنیف کوئٹہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا تھا، شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں استور میں اپنے آبائی گائوں فینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 798194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798194/کوئٹہ-میں-شہید-فوجی-جوان-محمد-حنیف-استور-سپرد-خاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org