QR CodeQR Code

گاڑی کی ٹکر سے دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے جوان کی لاش دو ماہ بعد برآمد

7 Jun 2019 11:18

ایف ڈبلیو او کے صوبیدار شمس گزشہ ماہ 7 اپریل کو گلگت سکردو روڈ پر کنڈیکٹر کی غلطی سے پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ دو ماہ پہلے گاڑی کی ٹکر سے دریائے سندھ میں گرنے والے پاک فوج کے صوبیدار کی لاش شنگوس سے برآمد ہو گئی۔ ایف ڈبلیو او کے صوبیدار شمس 7 اپریل کو گلگت سکردو روڈ پر کنڈیکٹر کی غلطی سے پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہوا تھا، واقعہ گنجی یلبو کے مقام پر پیش آیا تھا، روڈ کے توسیعی کام کے دوران روڈ کھلنے کے انتظار میں مسافر گاڑیوں سے اتر کر روڈ کے کنارے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران کنڈیکٹر نے مسافر وین آگے نکالنے کی کوشش میں مسافروں پر چڑھا دی، گاڑی کی ٹکر سے روڈ کے کنارے کھڑے تین مسافر ابراہیم، جوہر اور شمس دریائے سندھ میں جا گرے تھے، ان میں سے جوہر اور شمس دریائے سند ھ میں ڈوب پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ جوہر بھی پاک فوج کا سپاہی تھا جس کی لاش واقعہ کے پندرہ دن بعد برآمد ہوئی تھی، صوبیدار شمس کی لاش کی تلاش جاری تھی جو دو ماہ بعد مل گئی۔


خبر کا کوڈ: 798195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798195/گاڑی-کی-ٹکر-سے-دریائے-سندھ-میں-گر-کر-لاپتہ-ہونے-والے-پاک-فوج-کے-جوان-لاش-دو-ماہ-بعد-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org