QR CodeQR Code

جوہری معاہدے پر عملدرآمد سے ہٹ کر انجام دیا جانیوالا کوئی بھی اقدام معاہدے کو بچا نہیں سکتا، ایران

7 Jun 2019 14:50

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ خروج کے بعد یورپی ممالک اپنے سیاسی بیانات کے باوجود اس معاہدے کے مطابق تاحال اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے فرانسیسی صدر کی طرف سے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دیئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر دستبردار ہو جانے کے بعد یورپی ممالک اپنے سیاسی بیانات کے باوجود اس معاہدے کے مطابق تاحال اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کرنے میں نہ صرف بری طرح ناکام رہے ہیں بلکہ کئی ممالک کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے کے مطابق ایرانی مفادات کی حفاظت میں بھی بےبس نظر آئے ہیں۔ لہذا اس صورتحال میں انہی ممالک کی طرف سے جوہری معاہدے سے ہٹ کر نئے راہ حل دکھانے کا عمل نہ صرف جوہری معاہدے کی حفاظت میں کوئی مدد فراہم نہیں کرے گا بلکہ جوہری معاہدے میں باقی رہ جانے والے رکن ممالک کے درمیان بےاعتمادی کی فضا کو مزید ہوا دے کر امریکہ کو اس کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے اپنے مقصد میں، جو ایٹمی معاہدے کا مکمل خاتمہ ہے، کامیاب کر دے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے بارہا دہرائے جانے والے بےبنیاد اور متضاد دعووں کو ناقابل اعتناء قرار دیتے ہوئے ان پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار کرنے سے انکار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 798246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798246/جوہری-معاہدے-پر-عملدرآمد-سے-ہٹ-کر-انجام-دیا-جانیوالا-کوئی-بھی-اقدام-کو-بچا-نہیں-سکتا-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org