0
Friday 7 Jun 2019 16:46

عید کے دنوں میں نواز شریف سے انکی ماں اور بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، مریم اورنگزیب

عید کے دنوں میں نواز شریف سے انکی ماں اور بیٹی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی قائد نواز شریف سے عید کے روز بھی ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عید کا آخری دن اور عمران خان نے نواز شریف کو ان کی والدہ اور بیٹی سے نہ ملنے دیا، نواز شریف کو اپنے گھر والوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نواز شریف سے بدلہ لے رہے ہیں، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھنا تھا۔ ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔ یاد رہے کہ عید کہ پہلے اور دوسرے روز بھی لیگی کارکنان، نواز شریف کی والدہ اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر لیگی کارکنان نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 798253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے