QR CodeQR Code

ہنزہ، عطاء آباد جھیل میں پہاڑی تودہ گرنے کے بعد آس پاس کے علاقوں کو خالی کرا لیا گیا

7 Jun 2019 17:23

ہنزہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ششکٹ گائوں میں جھیل کے کنارے رہائش پذیر گھروں کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظر خالی کیا جا رہا ہے تاہم سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہنزہ عطاء آباد جھیل میں پہاڑی تودہ گرنے کے بعد آس پاس کے علاقوں کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھیل میں کشتی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او گوجال سید سجاد حسین کے مطابق جھیل میں عارضی طور پر کشتی سروس بند کر دی گئی ہے، ادھر ہنزہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ششکٹ گائوں میں جھیل کے کنارے رہائش پذیر گھروں کو حفاظتی انتظامات کے پیش نظر خالی کیا جا رہا ہے تاہم سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں، اعلیٰ حکام اور ماہرین بھی پہنچ رہے ہیں۔ اس سے پہلے آج دوپہر کو عطاء آباد جھیل سے متصل بلبل کسک پہاڑ کا ایک حصہ عطا آباد جھیل میں آگرا تھا جس کے بعد آس پاس کے علاقوں کو گرد و غبار نے لپیٹ میں لے لیا، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 798256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798256/ہنزہ-عطاء-ا-باد-جھیل-میں-پہاڑی-تودہ-گرنے-کے-بعد-ا-س-پاس-علاقوں-کو-خالی-کرا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org