0
Friday 7 Jun 2019 17:43

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجر جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سونیری بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیا گیا 34 سالہ شخص ثاقب اقبال ولد محمد اقبال پاک فوج کا میجر اور ملیر کینٹ کا رہائشی ہے، انہیں عین اس وقت قتل کیا گیا، جب وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر باہر نکلے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے جامع انکوائری اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی۔

 
خبر کا کوڈ : 798257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب