QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ معرکہ آرائی میں 4 جنگجو جاں بحق

7 Jun 2019 18:24

حکام نے جمعہ کو کہا کہ یہ معرکہ آرائی پنجرن، لاسی پورہ نامی گاؤں میں گذشتہ شام کو شروع ہوئی اور آج صبح چار جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے کے پلوامہ ضلع میں گذشتہ روز شام کو جنگجوؤں اور قابض فورسز کے مابین شروع ہوئی مسلح معرکہ آرائی کے دوران چار جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکام نے جمعہ کو کہا کہ یہ معرکہ آرائی پنجرن، لاسی پورہ نامی گاؤں میں گذشتہ شام کو شروع ہوئی اور آج صبح چار جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوگئی۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس معرکہ آرائی میں چار جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں جن کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے تھا۔

پولیس نے مزید کہا یہ آپریشن اب ختم ہوگیا ہے۔ جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شام کو قابض فورسز نے پنجرن نامی گاؤں میں جنگجوؤں کی موجودگی کے مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن میں رات دیر گئے دو جنگجو مارے گئے جبکہ مزید دو جنگجو آج صبح اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب آپریشن کا سرنو آغاز کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ قابض فورسز نے جنگجوؤں کے خلاف اپنے آپریشنز میں شدت اختیار کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798258/مقبوضہ-کشمیر-پلوامہ-معرکہ-آرائی-میں-4-جنگجو-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org