0
Friday 7 Jun 2019 19:24

ڈی آئی خان، دو کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والا پیش امام گرفتار

ڈی آئی خان، دو کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والا پیش امام گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنے دو کمسن شاگردوں کو مبینہ طور پر بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنیالہ کے رہائشی جان محمد کا تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے 9 سالہ بیٹے اور ایک بھتیجے کو چھٹی کے بعد امام مسجد مولوی محمد عاقب نے روک لیا تھا۔ تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق بچوں نے گھر جاکر بتایا کہ مسجد سے سب کے جانے کے بعد پیش امام انہیں مسجد سے متصل حجرے لے گیا، باری باری دونوں کے ساتھ بدفعلی کی اور دونوں کو چپ سادھنے اور گھر جانے کا کہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بچوں کی شکایت پر اہل محلہ نے ملزم کی دھلائی کردی اور اسے حوالہ پولیس کردیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش