0
Friday 7 Jun 2019 19:30

اللہ کا شکر ہے کہ بلوچستان کے معاملات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، صدر عارف علوی

اللہ کا شکر ہے کہ بلوچستان کے معاملات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، صدر عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ بلوچستان کے معاملات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، بارشوں سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں پانی کی قلت کم ہوئی ہے لیکن چھوٹے ڈیم جلد بنائے جائیں گے، فوج کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی قابل تعریف ہے۔ یہ بات صدر پاکستان نے بزنجو ہاؤس حب میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے والد میر عبدالمجید بزنجو کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں خشک سالی کا عارضی خاتمہ ہوگیا ہے، تاہم بلوچستان میں مستقبل میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے، بلوچستان میں موجود منرلز کے حوالے سے بھی جامعہ پلان پر عملدر آمد کی ضرورت ہے ،جس سے ناصرف صوبے کے عوام کو روزگار میسر ہوگا بلکہ منفی سرگرمیوں کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں بلوچستان میں سی پیک سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار اچھی ہے، موجودہ حکومت میں سی پیک، گوادر میں پورٹس سمیت پورے بلوچستان میں ترقی ہورہی ہے، بلوچستان کے حالات پر وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ صدر پاکستان نے کہا کہ حکومت کی سادگی مہم اور پاک فوج کی جانب سے بجٹ میں کٹوتی کا اقدام قابل تعریف ہے، بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر ہیں جنہیں کھوجنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کو نظرانداز نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 798284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش