0
Friday 7 Jun 2019 19:59

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے رہنما احتساب کے خوف سے تحریک چلانے کی بات کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے رہنما احتساب کے خوف سے تحریک چلانے کی بات کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس کراچی پر کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہوتی، وہ صرف اپنے لئے سیاست کرکے کماتے ہیں، اس وقت تحریک چلانی کی باتیں عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ احتساب کے عمل سے بچنے کے لئے کر رہے ہیں، نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جنہوں نے ماضی میں کرپشن کی ہے ان کا کڑا احتساب جاری رہے گا، پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، بلاول زرداری سندھ کی عوام کو بچانے کے بجائے اپنے کرپٹ لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں، تحریک کی باتیں ان کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، عوام سب جان چکی ہے، کوئی بھی ان کا ساتھ نہیں دے گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے، جو کبھی نہیں بھلائی جاسکتی، سندھ میں ایڈز وبائی صورت اختیار کرچکا ہے، لیکن پیپلز پارٹی کو سندھ کی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، ان کو اپنے ابا کو بچانا ہے، سندھ کے ہسپتالوں میں دوائیاں ناپید ہوچکی ہیں، اسکول تباہ حالی کا شکار ہیں، محکمہ بلدیات میں کرپشن میں راج ہے، نہ پانی ہے نہ سڑکیں ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے گٹرستان بنا دیا ہے، اب سندھ کی عوام ان کرپٹ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، ان کے جانے کے دن قریب آچکے ہیں، سندھ میں کرپشن کے خلاف تحریک چلانے جا رہے ہیں، عوام کے ساتھ مل کر ان کرپٹ حکمرانوں کو بے نقاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 798287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش