0
Friday 7 Jun 2019 22:08

مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، شوکت یوسف زئی

مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں، شوکت یوسف زئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے حکومت پر تنقید کے جواب میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں، منتخب وزیراعظم کے لئے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں۔ نواز شریف حسن کارکردگی پر جیل نہیں گئے، ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، لاڈلے شریف کے لئے جیل کے قوانین کو نہیں بدلا جاسکتا، نواز شریف کو ڈبونے کے لئے رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہی کافی ہیں، مریم اورنگزیب خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہنگائی کا بہانہ بنا کراپوزیشن احتساب چھپانا چاہتی ہے، عوام چوروں کو دوبارہ واپسی کا موقع نہیں دیں گے، اپوزیشن کی تحریکوں سے احتساب نہیں رکے گا۔
خبر کا کوڈ : 798296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش