QR CodeQR Code

موجودہ معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائیگا، صدر عارف علوی

7 Jun 2019 23:25

تاجر برادری سے ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کے جلد ثمرات ظاہر ہوں گے، کاروباری آسانیوں اور معاشی استحکام کے حوالے سے کی جانے والی حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتصادی ایجنڈے کے جلد ثمرات ظاہر ہوں گے، کاروباری آسانیوں اور معاشی استحکام کے حوالے سے کی جانے والی حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری اور عمائدین شہر کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کراچی کی کاروباری اور تاجر برادری کے ارکان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے صدر مملکت کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اور اقتصادی اصلاحات کر رہی ہے، جس کے نتائج جلد آنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرےگی۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ معاشی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 798300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798300/موجودہ-معاشی-مشکلات-پر-جلد-قابو-پا-لیا-جائیگا-صدر-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org