QR CodeQR Code

چند دشمن عناصر قبائلی عوام کو ورغلا رہے ہیں، عمران خان

7 Jun 2019 23:32

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ریاست دشمن عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی، پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں، ریاست دشمن عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتی، پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔

دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی نے بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور دھماکے میں پاک فوج کے 3 افسران اور ایک جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں، قوم ان ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔


خبر کا کوڈ: 798302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798302/چند-دشمن-عناصر-قبائلی-عوام-کو-ورغلا-رہے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org