QR CodeQR Code

ایک ہفتے کے دوران جی بی کے دو فوجی جوانوں نے پاک وطن پر جان نچھاور کر دی

7 Jun 2019 23:44

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ سے تھا جبکہ گزشتہ روز استور سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک محمد حنیف کوئٹہ میں شہید ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ایک ہفتے کے دوران گلگت بلتستان کے 2 جوانوں نے پاک وطن پر جان نچھاور کر دی۔ جمعہ کے روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق جی بی کے ضلع ہنزہ کریم آباد سے تھا۔ دہشتگردی کے اس واقعے میں تین افسران سمیت چار اہلکار شہید ہوئے تھے۔ اس سے پہلے گزشتہ روز ہی استور سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک محمد حنیف کوئٹہ میں شہید ہو گئے تھے۔ گزشتہ ماہ بھی جی بی سے تعلق رکھنے والے کئی فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 798303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798303/ایک-ہفتے-کے-دوران-جی-بی-دو-فوجی-جوانوں-نے-پاک-وطن-پر-جان-نچھاور-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org