QR CodeQR Code

دہشتگرد پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، شہباز شریف

8 Jun 2019 09:18


اسلام تائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے خاڑکمر واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مذموم حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، پوری قوم شہداء کی قرضدار ہے، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند ترین مرتبہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افسروں سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔
 


خبر کا کوڈ: 798328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798328/دہشتگرد-پاکستان-کے-عزم-کو-کمزور-نہیں-کر-سکتے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org