0
Saturday 8 Jun 2019 10:40

بھارتی فورسز کی فائرنگ، ایک کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فورسز کی فائرنگ، ایک کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے حالیہ کارروائی ضلع اسلام آباد میں کی گئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوان کو ناؤگام کے علاقے میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔
آخری رپورٹس آنے تک بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور سرچ آپریشن جاری تھا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے میں ہونے والی کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد گذشتہ 2 روز میں وادی میں شہید کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے لسی پورہ میں سرچ آپریشن کیا تھا اور اس دوران ایک کشمیری جوان کو شہید کر دیا تھا۔ بعد ازاں اسی علاقے میں بھارتی فوج کی جانب سے تباہ کیے گئے 2 گھروں کے ملبے سے مزید تین کشمیری نوجوانوں کی لاشیں ملیں جنہیں بھارتی فوج نے شہید کیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سلیمان خان، شبیر احمد ڈار، عمران احمد بٹ اور عاشق حسین کے نام سے ہوئی۔ بھارتی فوج کے جبر کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا جن کے خلاف فورسز نے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد علاقہ مکینوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 798337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش