QR CodeQR Code

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد استور پہنچ گئیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات

8 Jun 2019 10:51

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں جی بی کا کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد استور پہنچ گئیں، گدائی ریسٹ ہائوس میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، استور میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا پی ٹی آئی کی رہنما ساجدہ صداقت، ثروت صباء، ایڈووکیٹ ثناء اللہ اور دیگر کارکنان نے استقبال کیا۔ پی ٹی آئی استور کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو خطے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں جی بی کے طلباء و طالبات کا کوٹہ بڑھایا جائے جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے یقین دہانی کرائی کہ جی بی میں صحت کے مسائل کے حل اور میڈیکل کا کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 798339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798339/وزیر-صحت-پنجاب-ڈاکٹر-یاسمین-راشد-استور-پہنچ-گئیں-پی-ٹی-ا-ئی-کارکنوں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org