0
Saturday 8 Jun 2019 11:48

برصغیر میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، سردار عتیق

برصغیر میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، ہندوستان مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے امن و ترقی کی راہ پر گامزن نہیں رہ سکتا۔ وہ غازی آباد میں اپنی رہائش گاہ پر عید الفطر کے موقع پر آزادکشمیر بھر سے عید کی مبارکباد دینے کے لئے آنے والے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر ایک بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، ہزاروں سیاسی قائدین کارکنان اور سماجی رہنما جیلوں میں بند ہیں، ہزاروں نوجوان لاپتہ اور ہزاروں سڑکوں اور گلیوں میں سراپا احتجاج ہیں یہ صورت حال عالم اسلام، اقوام متحدہ اور عالمی اور علاقائی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے کہا کہ برصغیر میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس نے غریب، یتیم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔
خبر کا کوڈ : 798345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے