QR CodeQR Code

برصغیر میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، سردار عتیق

8 Jun 2019 11:48

عید پر ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہندوستان مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے امن و ترقی کی راہ پر گامزن نہیں رہ سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، ہندوستان مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے امن و ترقی کی راہ پر گامزن نہیں رہ سکتا۔ وہ غازی آباد میں اپنی رہائش گاہ پر عید الفطر کے موقع پر آزادکشمیر بھر سے عید کی مبارکباد دینے کے لئے آنے والے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر ایک بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، ہزاروں سیاسی قائدین کارکنان اور سماجی رہنما جیلوں میں بند ہیں، ہزاروں نوجوان لاپتہ اور ہزاروں سڑکوں اور گلیوں میں سراپا احتجاج ہیں یہ صورت حال عالم اسلام، اقوام متحدہ اور عالمی اور علاقائی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انھوں نے کہا کہ برصغیر میں امن کا ہر راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے، اس موقع پر قائد مسلم کانفرنس نے غریب، یتیم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔


خبر کا کوڈ: 798345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798345/برصغیر-میں-امن-کا-ہر-راستہ-کشمیر-سے-ہو-کر-گزرتا-ہے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org