QR CodeQR Code

شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی

8 Jun 2019 12:02

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، لفٹیننٹ جنرل شیر افگن، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ جوٹیال گلگت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، لفٹیننٹ جنرل شیر افگن، اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دے بعد ازاں شہید کی میت آبائی گائوں ہنزہ حیدر آباد روانہ کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 798349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798349/شہید-لیفٹیننٹ-کرنل-راشد-کریم-بیگ-کی-نماز-جنازہ-گلگت-میں-ادا-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org