0
Saturday 8 Jun 2019 12:25

ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، صمصام بخاری

ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، صمصام بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے عید پر کوئٹہ اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ قومی امور پر ایک پیج پر آئیں۔ صمصام بخاری نے اپنے ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوان اور افسران بلا تفریق جانیں قربان کر رہے ہیں اور دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، امن کے قیام کی جو قیمت ہمارے جوانوں نے ادا کی، وہ تا قیامت ادا نہیں ہو سکتی، پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 798359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش