QR CodeQR Code

پی آئی اے پرواز میں خاتون نے بیت الخلا سمجھ کر ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

8 Jun 2019 17:28

برطانیہ میں مانچسٹر ائرپورٹ پر رن وے پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں خاتون نے ایمرجنسی ڈور کھول دیا جس کے نتیجے میں جہاز کا ائر بیگ شوٹ کھل گیا اور 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں خاتون نے بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔ برطانیہ میں مانچسٹر ائرپورٹ پر رن وے پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے میں خاتون نے ایمرجنسی ڈور کھول دیا جس کے نتیجے میں جہاز کا ائر بیگ شوٹ کھل گیا اور 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑ گیا۔ پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی جو اس معاملے کے باعث 7 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ خاتون سے باز پرس کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ بیت الخلا کا دروازہ سمجھ کر ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔ حکام کے مطابق غلطی سے ائر شوٹ کھلنے کا واقعہ گذشتہ رات عملے کی کمی کی وجہ سے پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 798414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798414/پی-ا-ئی-اے-پرواز-میں-خاتون-نے-بیت-الخلا-سمجھ-کر-ایمرجنسی-دروازہ-کھول-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org