0
Saturday 8 Jun 2019 19:45

علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے پیدا ہونیوالا خلا پر نہیں ہوسکتا، علامہ ناصر عباس

علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے پیدا ہونیوالا خلا پر نہیں ہوسکتا، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے جعفریہ الائینس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، مرحوم ایک علمی شخصیت اور مدبر سیاستدان تھے، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ وہ علامہ عباس کمیلی کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب