QR CodeQR Code

علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے پیدا ہونیوالا خلا پر نہیں ہوسکتا، علامہ ناصر عباس

8 Jun 2019 19:45

اپنے تعزیتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، مرحوم ایک علمی شخصیت اور مدبر سیاستدان تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے جعفریہ الائینس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، مرحوم ایک علمی شخصیت اور مدبر سیاستدان تھے، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ وہ علامہ عباس کمیلی کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 798429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798429/علامہ-عباس-کمیلی-کی-رحلت-سے-پیدا-ہونیوالا-خلا-پر-نہیں-ہوسکتا-ناصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org