0
Saturday 8 Jun 2019 19:32

ممتاز عالم دین عباس کمیلی کراچی میں انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین عباس کمیلی کراچی میں انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز شیعہ عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مرحوم اچھے انسان اور عالم دین تھے۔ علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) بعد نماز مغرب مسجد خراسان سولجر بازار میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 798430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب