QR CodeQR Code

قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے، شمس میر

8 Jun 2019 22:38

مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے وزیرستان میں شہید ہونے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جوانوں نے وطن دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ اس ملک کا ہر فرد وطن کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے وزیرستان میں شہید ہونے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے وطن دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ اس ملک کا ہر فرد وطن کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی مذموم کارروائیاں کسی صورت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار نہیں کر سکتی ہیں۔ ملک کا بچہ بچہ پاکستان مخالف عناصر کی سرکوبی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مشیر اطلاعات  نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، لیکن ملکی افواج اور سیکیورٹی ادارے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کے دفاع کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنے سیکیورٹی اداروں کے کردار اور قربانیوں پر فخر ہے۔


خبر کا کوڈ: 798464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798464/قوم-کو-پاک-فوج-کی-قربانیوں-پر-فخر-ہے-شمس-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org