QR CodeQR Code

علامہ عباس کمیلی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

8 Jun 2019 22:39

میڈیا کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں مراد علی شاہ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔


 اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  جعفریہ الائنس کے سربراہ اور نامور شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اسکالر اور ایک عظیم انسان تھے، انکی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 798465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798465/علامہ-عباس-کمیلی-کی-فرقہ-وارانہ-ہم-آہنگی-خدمات-ہمیشہ-یاد-رکھی-جائیں-گی-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org