QR CodeQR Code

علامہ عباس کمیلی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میئر کراچی

8 Jun 2019 22:43

اپنے تعزیتی بیان میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کے انتقال سے ملک خصوصاً کراچی ایک متحرک عالم دین سے محروم ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی معروف عالم دین کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کا خلا پُر کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کے انتقال سے ملک خصوصاً کراچی ایک متحرک عالم دین سے محروم ہو گیا ہے، بین المذاہب و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ رکھا جائے گا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 798466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798466/علامہ-عباس-کمیلی-کی-فرقہ-وارانہ-ہم-آہنگی-کیلئے-خدمات-ہمیشہ-یاد-رکھی-جائیں-گی-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org