0
Saturday 8 Jun 2019 22:43

علامہ عباس کمیلی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میئر کراچی

علامہ عباس کمیلی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی معروف عالم دین کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کا خلا پُر کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کے انتقال سے ملک خصوصاً کراچی ایک متحرک عالم دین سے محروم ہو گیا ہے، بین المذاہب و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ رکھا جائے گا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 798466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش