QR CodeQR Code

کراچی، علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، علی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں سپردخاک

8 Jun 2019 22:47

نماز جنازہ محفل شاہ خراسان میں علامہ احمد اقبال رضوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں گورنر عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی، وسیم اختر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، وقار مہدی، راشد ربانی سمیت دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف ذاکر اہل بیت (ع) اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کو علی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ علامہ عباس کمیلی کی نمازہ جنازہ محفل شاہ خراسان کراچی میں علامہ احمد اقبال رضوی نے پڑھائی۔ نمازہ جنازہ میں گورنر عمران اسماعیل سمیت مختلف سیاسی و مذہبی، سماجی شخصیات اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کو ہفتہ کی شب علی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں سپردخاک کردیا گیا۔ محفل شاہ خراسان میں ان نمازہ جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی، مئیر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی، بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی، علامہ رضا محمد سعیدی، علامہ نقی حیدری، یعقوب حسینی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی اور جماعت اسلامی کے وفد سمیت دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں علامہ عباس کمیلی کو علی باغ قبرستان چاکیواڑہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 798467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798467/کراچی-علامہ-عباس-کمیلی-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی-علی-باغ-قبرستان-چاکیواڑہ-میں-سپردخاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org