QR CodeQR Code

مرحوم علامہ عباس کمیلی مظلوموں کی توانا آواز تھے، علامہ احمد اقبال رضوی

8 Jun 2019 22:50

نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، علامہ عباس کمیلی عظیم ذاکر تھے، جو اتحاد بین المسلمین کے داعی سمجھے جاتے تھے، اہل وطن کا درد رکھنے والے عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کی بنیاد رکھی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ علامہ عباس کمیلی نے ملت پاکستان کو امن کی دعوت دی، علامہ عباس کمیلی اپنے سینیٹ کے دور میں مظلوموں کی توانا آواز تھے، اہل وطن کا درد رکھنے والے عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل شاہ خراسان میں معروف شیعہ عالم دین اور جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کی ملی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ عباس کمیلی عظیم ذاکر تھے، جو اتحاد بین المسلمین کے داعی سمجھے جاتے تھے۔ یاد رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو 6 ستمبر 2014ء کو دہشتگردوں نے شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 798468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798468/مرحوم-علامہ-عباس-کمیلی-مظلوموں-کی-توانا-آواز-تھے-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org