0
Sunday 9 Jun 2019 01:01

بھارتی جنگی طیارے نے اپنا پے لوڈ گوا ائیرپورٹ پہ گرا دیا

بھارتی جنگی طیارے نے اپنا پے لوڈ گوا ائیرپورٹ پہ گرا دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی بحریہ کے ایک جنگی ہوئی جہاز نے بھارتی ریاست گوا کے ائیرپورٹ پر ہی پے لوڈ گرا دیا۔ بھارتی بحریہ کے جہاز کی جانب سے ائیر پورٹ کے علاقے میں پے لوڈ گرنے سے ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔ بھارتی بحریہ کا جنگی ہوئی جہاز مگ 29 کے نے پرواز کے دوران ایندھن کی اضافی ٹنکی ائیرپورٹ پر ہی گرا دی۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق پے لوڈ سے ائیرپورٹ پر موجود تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا تاہم رن وے کا کچھ حصہ متاثر ہونے کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا تھا جسے ائیر پورٹ کلیئرنس کے بعد دوبارہ فعال کیا گیا۔  گوا کے ہوائی اڈے پر صبح کے وقت بھارتی بحریہ کے جہاز سے گرائے جانے والے پے لوڈ کی وجہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید پریشیانی کا سامنا کرنا پڑٓا تھا جس کے بعد سہہ پہر 3 بجے مرمت کا جزوی کام کرنے کے بعد فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا اور ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے سیاحوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بھارتی بحریہ کے لڑاکا ہوائی جہاز کی جانب سے گرائے گئے پے لوڈ کے بعد ہوائی اڈے پر ریسکیو اور کلئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا جسے مکمل کر لیا گیا ہے۔ گوا ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور بھارتی فضائیہ نے بھارتی بحریہ کے جہاز کی جانب سے پے لوڈ گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پے لوڈ کی وجہ سے ٹنکی سے بہنے والا تیل رن وے پر پھیل گیا تھا جسے بھارتی فضائیہ نے صاف کیا اور رن وے کو آپریشن کے قابل بنایا۔ واضح رہے گوا کا ائیرپورٹ بھارتی نیول بیس پر ہی واقعہ ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 798493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش