0
Sunday 9 Jun 2019 01:40

عمران خان کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی، آصف زرداری

عمران خان کی حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں، عمران خان کی حکومت زیادہ وقت نہیں چل سکتی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پریس کلب کے نو منتخب عہدے داران سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلیے اپوزیشن پارٹیوں کو متفق ہونا پڑے گا، عمران خان کی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان ہیں نہ زمیندار اور نہ ہی تاجر ہیں، اس لیے مسائل کو سمجھ نہیں سکتے، وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 798495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش