0
Sunday 19 Jun 2011 19:36

امریکی وزیر دفاع کی امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی تصدیق، ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، گیٹس

امریکی وزیر دفاع کی امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی تصدیق، ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، گیٹس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکہ اور طالبان کے درمیان رابطوں کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ یہ رابطے امریکی دفتر خارجہ کی زیر نگرانی ہوئے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کرانے میں کئی دیگر ممالک بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی یہ مذاکرات ابتدائی سطح پر ہیں۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ اس طرح کے اقدام عراق میں بھی کر چکا ہے جہاں فوج نے سنی قبائل سے مذاکرات کئے جس کے نتیجے میں جنگ کا خاتمہ ہو سکا۔ اس سے پہلے رابرٹ گیٹس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات سے انکار کیا تھا جبکہ حامد کرزئی نے ہفتے کو کابل میں خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی القاعدہ اور طالبان پر پابندیوں کی فہرست الگ کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 79851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش