0
Sunday 9 Jun 2019 12:08

بابر اعوان کا شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ

بابر اعوان کا شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے شہباز شریف سے بیرون ملک سے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا، بابراعوان کہتے ہیں کہ شہباز کے استقبال کے لئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر ایئرپورٹ آیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکمران جماعت کا رد عمل سامنے آگیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے شہباز شریف سے میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن میں کرائے گئے علاج کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کریں، تاکہ عوام اور عدالت کو پتہ چل سکے کہ شہباز شریف نے کس چیز کا علاج کروایا۔ بابر اعوان نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کو ملک میں علاج کروانے کا پابند کریں، جن اسپتالوں میں 20 کروڑ لوگ اعتبار کرتے ہیں، شریف خاندان ان سے بھاگنے کی وجہ بتائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز کے استقبال کےلئے ڈیڑھ درجن کارکنوں کا سمندر آیا، کارکنوں کا ہجوم دیکھ کر شہباز شریف تحریک سے توبہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 798536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش