0
Sunday 9 Jun 2019 12:03

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی حالیہ لہر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی، تاہم دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جس کے باعث موسم قدرے قابل قبول ہوگا۔ شدید گرمی کے باعث ماہرین نے شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے منع کیا ہے، تاہم باہر نکلنے کی صورت میں سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر اور پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 798537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش