QR CodeQR Code

کشمیری عوام آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں، راجہ فاروق

9 Jun 2019 12:04

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو خطہ تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، اقوام متحدہ دیرینہ تنازع حل کرانے کے لئے کردار ادا کرے، بھارت کی دھمکیوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو خطہ تباہی سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے کے لئے آنے والے شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ فاروق خان نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، کشمیری عوام آزادی کی تحریک میں تنہا نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 798538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/798538/کشمیری-عوام-آزادی-کی-تحریک-میں-تنہا-نہیں-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org